جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت ریاست ہماچل پردیش میں ایم ٹی ایم مشینوں کو سردی سے بچانے کیلئے سویٹر پہنا دیئے گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماچل پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سردی صرف انسانوں اور جانوروں کو ہی لگتی ہے تو اب یہ بات پرانی ہوچکی کیونکہ بھارت میں مندر کی مورتیوں کو سردی سے بچانے کیلئے ہیٹر نصب کرنے کے بعد ریاست ہماچل پردیش کی ایم ٹی ایم مشینوں کو یخ بستہ ٹھنڈ سے بچانے کیلئے سویٹر پہنا دیئے گئے ہیں ۔ جی ہاں! یہ واقعہ ہماچل پردیش کے ضلع لاہوئل سپیتی میں پیش آیا جہاں سخت سردی سے بچانے اور

ایم ٹی ایم مشینوں کو چالو رکھنے کیلئے گرم سویٹر وں کا استعمال کیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بینک کی ملازمہ نے بتایا کہ دن کے اوقات میں صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم کے درجہ حرات کو مستحکم رکھنے کیلئے ہیٹروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں برف جمانے والی سردی پڑتی ہے اور اس مرتبہ درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔بینک حکام کے مطابق جب درجہ حرارت منفی 5 یا منفی 10 ڈگری تک پہنچتا ہے تو اے ٹی ایم کام مشینیں کام کرنا چھوڑدیتی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کے قدیم شہر میں واقع ایک مندر جنکی گھاٹ بڈا اسٹھن نے ایک عجیب و غریب منطق کا انتخاب کیا جس کے تحت مورتیوں کو ٹھنڈ سے بچائوکیلئے ہیٹر لگا دیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…