پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان سمیت ملک بھر کے 15 مقامات سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان سمیت ملک بھر کے 15 مقامات سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے بلوچستان کے2مقامات میں پولیو وائرس کی تصدیق جبکہ پنجاب کے 7،سندھ کے 4 جن میں سے 13نمونوں میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں وائرس پایا گیا ہے

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں 7 مقامات پرگٹروں کے پانی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے گزشتہ روز بھی پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے ایک، ایک کیسز سامنے آئے تھے نجی ٹی وی کے مطابق ضلع ٹنڈو الہ یار میں سات ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی۔ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 24 کیسز سامنے آئے تھے دوسری جانب بلوچستان میں پولیو کا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں ایک 18 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کے لئے نمونہ 31 دسمبر کو حاصل کیا گیا تھا محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو تین مرتبہ پولیو سے بچا کی ویکسین پلائی گئی تھی جبکہ اس کا خاندان پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مقیم رہا ہے محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے9 جنوری کو ملک کے تین بڑے صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں چھ پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…