جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سردی سے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ،حکماء کے بہترین مشورے اور نسخے

datetime 14  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے،ان علامات سے بچاؤ کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو فطرت کے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیں اور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے،

دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم محمد رفیق شاہین، حکیم رانا محمد احمد، حکیم ظفر علی عباسی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عرفان شاہد، حکیم محمد عبداللہ ابوبکر رفیق، حکیم امتیاز راٹھور، حکیم مشتاق احمد قادری، حکیم محمد اسحاق اور حکیم محمد احمد نے موسم سرما اوراحتیاطی تدابیر کے موضوع پر مدنی بیت الحکمت چوک یتیم خانہ لاہور میں منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ ڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میں دیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…