منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پہلی بار مخنث کی بچے کو بریسٹ فیڈنگ

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)  خیال کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار امریکا میں ایک مخنث نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچے کی بریسٹ فیڈنگ کی ہے۔ جس مخنث نے بچے کو دودھ پلایا، انہوں نے بذات خود بچے کو جنم نہیں دیا، بلکہ ان کے ازدواجی ساتھی نے بچے کو جنم دیا۔ جس مخنث نے بچے کو جنم دیا، وہ بچے کو دودھ پلانا نہیں چاہتا تھا، اس وجہ سے اس کے ازدواجی ساتھی نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا۔

کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ امریکا کے ٹرانس جینڈر ہیلتھ جرنل ’لبرٹی پب‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق نیویارک میں واقع ’ماؤنٹ سینائی سینٹر فار ٹرانسجینڈر میڈیسن اینڈ سرجری‘ کے ماہرین کی جانب سے ہارمونز کا علاج کیے جانے کے بعد مخنث بچے کو دودھ پلانے کے قابل ہوا۔ رپورٹ میں مخنث افراد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش سے قبل میڈیکل سینٹر کے ماہرین سے ایک مخنث نے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کا ازدواجی ساتھی امید سے ہے، مگر وہ بچے کو پیدا کرنے کے بعد اسے دودھ نہیں پلانا چاہتا، مگر وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ مخنث شخص کی خواہش پر ماؤنٹ سینائی کے ماہرین نے انہیں کچھ دوائیاں تجویز کیں، اور انہیں اپنی چھاتی پر پمپ لگا کر کچھ ہفتوں تک پریکٹس کرنے کے لیے کہا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے مخنث شخص کا ساڑھے تین ماہ تک کینیڈا اور برطانیہ سے منگوائی گئیں دوائیوں کے ذریعے علاج کیا، مریض کو گولیاں اور کیپسول دیے گئے، جنہوں نے ان کے ہارمونز تبدیل کرنے کا کام کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخنث کی کسی قسم کی سرجری نہیں کی گئی، بلکہ دوائیوں اور پمپ پریکٹس کے بعد ہی اس میں دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت آگئی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ساڑھے تین ماہ کے بعد مخنث کے ہاں دودھ کے قطرے پیدا ہونا شروع ہوئے اور بچے کی پیدائش سے 2 ہفتے قبل ہی وہ بریسٹ فیڈنگ کے قابل ہوا۔

تاہم بچے کی پیدائش کے بعد مخنث صرف 6 ہفتوں یعنی ڈیڑھ ماہ تک ہی بچے کو دودھ دے پایا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مخنث نے اتنے کم وقت تک بریسٹ فیڈنگ کیوں کی اور کیا اس نے خود ہی بچے کو دودھ پلانا بند کیا یا اس کے ہاں دودھ کی پیداوار ہی نہ ہوئی؟ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخنث کے ہاں یومیہ 240 ملی لیٹر دودھ کی پیداوار ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق دنیا میں پہلی بار کسی مخنث نے بریسٹ فیڈنگ کی، جس کے تحریری ثبوت بھی موجود ہیں۔ ماہرین نے اس تحقیق اور علاج کو مخنث افراد کے لیے اہم قرار دیا ہے، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ہر طرح کے مخنث افراد نہ صرف بچے پیدا کر سکیں گے، بلکہ وہ بچوں کو دودھ پلانے کے قابل بھی ہوں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…