تھر پار کر(نیوز ڈیسک)غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا آج مزید 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔تھر میں غذائی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔سول ہسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور بیماریوں سے 3 بچے دم توڑ گئے ہیں ،انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ ماہ،12 اور 3 روز کی تھیں ،ماہ فروری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 31ہوگئی ہے۔