منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذیابیطس کی وہ علامات جن پر توجہ دے کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جن کی علامات بیماری سے قبل ظاہر ہوجاتے ہیں لیکن لاعلمی میں ہم انہیں اہمیت نہیں دیتے اور آنے والے وقت میں بڑا نقصان اٹھا تے ہیں۔اسی طرح ذیابیطس بھی ایک مہلک مرض ہے جس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں لیکن ہم کم علمی کی وجہ سے اس پر توجہ نہیں دیتے۔آئیے آپ کو ذیابیطس کی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

 

پیاس اور پیشاب کی شدت میں اضافہ
جب خون میں گلوکوز کا لیول بڑھ جاتا ہے تو ہمارے گردے اسے خون میں سے کشید کرنے کی کوشش کرتے ہیںلیکن ناکام ہوتے ہیں اور اسے پیشاب میں دھکیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیشاب زیادہ آنے لگ جاتا ہے۔اس کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی ہو رہی ہوتی ہے اور پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
زیادہ بھوک
ہمارے جسم کو انسولین کی تواتر کے ساتھ ضرورت ہوتی ہے کہ اس طرح خلیوں میں گلوکوز کی مناسب مقدار کو سٹور کیا جا سکتا ہے تا کہ بوقت ضرورت استعمال کیا جائے لیکن ذیابیطس ہونے کی صورت میں یہ عمل متاثر ہوتا ہے ۔چونکہ جسم کو طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نہیں ملتی تو اس صورت میں بھوک بڑھ جاتی ہے۔
کمزوری اور تھکاوٹ
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ خلیوں میں گلوکوز کی مطلوبہ مقدار سٹور نہ ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھتی ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں کمزوری کا احساس بھی ہونے لگتا ہے اور ساتھ جسم تھکا تھکا بھی رہتا ہے۔
وزن میں تیزی سے کمی
اگر جسم سے گلوکوز محفوظ ہونے کی بجائے نکلنا شروع ہوجائے ،زیادہ پیشاب کی وجہ سے جسم سے توانائی نکل رہی ہوتی ہے اور خلیے کمزور ہورہے ہوتے ہیںجو کہ تیزی سے وزن میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
مختلف حصوں کا سن ہوجانا
جب خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ دماغ سے بھیجے گئے جسم کے مختلف حصوں کے سگنلز روک لیتی ہے جس سے اعضاءسن ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اکثر پاﺅں یا ہاتھ اس مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
نظر کی کمزوری
خون میں گلوکوز کی زائد مقدار کی وجہ سے آنکھوں پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نظر کی کمزوری کی صورت میں ذیابیطس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
زخموں کا دیر سے مندمل ہونا
یونیورسٹی آف وارویک کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں کے زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سفید خلیوں کی کمزوری ہے۔
انفیکشن میں اضافہ
ذیابیطس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے اور جس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن ہونے کا احتمال بڑھ جاتا ہے ۔
جلد کا خشک ہوجانا
ہمارا جسم 50سے 70فیصد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے لیکن پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…