کینسر کے عالمی دن کے موقع پرنیورواسپائنل انسٹیٹیوٹ میں دماغ کی سرجری کیلیے نئی تکنیک متعارف کرادی۔
نئی تکنیک سے متاثرہ مریض کے سر(اسکل) کوکاٹے بغیراینڈواسکوپک نوزل سرجری کی جاسکتی ہے، پاکستان میں کینسرکاعلاج موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ کینسرکے مرض کی فوری تشخیص کی جائے، کینسر کے مرض کی تشخیص پیٹ سٹی اسکین مشین کی فوری کی جاسکتی ہے، یہ بات جناح اسپتال کے سابق نیورو سرجری کے سربراہ پروفیسر ستار ہاشم نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر نیورو اسپائنل انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں سے خطاب اور اینڈواسکوپک نوزل سرجری تکنیک کو متعارف کراتے ہوئے ڈاکٹروں کو بتائی۔
انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں دماغ کی سرجری کیلیے اینڈو اسکوپک نوزل سرجری کامیابی سے کی جارہی ہے تاہم صوبے کے کسی بھی سرکاری اسپتالوں میں دماغی علاج کیلیے اینڈو اسکوپک سرجری متعارف نہیں کرائی جاسکی،اس تکنیک کی مدد میں سے متاثرہ مریض کے (اسکل) سرکوکاٹے بغیر ناک کے ذریعے سے دماغ یک پہنچا جاسکتا ہے، اس تکنیک میں مریض کا چہرہ یا سرکوکاٹا نہیں جاتا ہے اور نہ ہی چہرے پر ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس تکنیک سے ناک کے ذریعے سر اور دماغ کی جملہ بیماریوں کا محفوظ طریقے سے علاج کیاجاسکتا ہے ، پروفیسر ستار ہاشم کاکہنا تھا کہ دماغی کینسر،گامانائف سے محفوظ ریڈی ایشن، اسٹریوتکنیک سے دماغی کینسرکا محفوظ علاج ممکن ہوگیا ہے ان کا کہناتھاکہ دماغی کینسر(ٹیومر) اورجسم کے کسی بھی حصے میں کینسر کی تشخیص پیٹ سی ٹی اسکین مشین سے با آسانی کی جاتی ہیں کینسرکے مرض کی فوری تشخیص سے فوری علاج ممکن ہوگیا ہے۔