بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی امداد میں امریکا چین سے پیچھےرہ گیا،امریکی میڈیا

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن / بیجنگ:(نیوز ڈیسک) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی پاک امریکا اور پاک چین تعلقات اوردونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کی امداد کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اس میدان میں چین سے پیچھے رہ گیا ہے، چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کار کر رہا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے 2009 سے اب تک مختلف مد میں دی گئی کل امداد صرف 5 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی تاریخ میں کسی دوسرے ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر کی ہے اور یہ کہ چین پاکستان تجارتی راہداری حقیقت بننے کو تیار ہے، چینی صدر کے دورہ ایشیا میں نئے عہدکا اغاز ہو گا،15سال میں 2000 میل کا سڑکوں کا جال گوادر بندرگاہ تک بچھایا جائیگا، 3 ارب لوگوں پر مشتمل ا?دھی دنیا ایک نئی معاشی قوت کے طور پر ابھرے گی۔پاکستانی میڈیا کیساتھ ساتھ امریکی، مغربی اور دیگر غیر ملکی میڈیا میں پاک چین دوستی حقیقی طور پر سدابہار، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی دوستی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نعرہ واقعی سچ ثابت ہوا ہے اوراس کو اب بڑی حقیقت مل گئی ہے۔ چین کی 46 ارب ڈالر کی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری سے تجارت اور ٹرانسپورٹ روٹ کے نئے عہد کا ا?غاز ہو گا جو امریکہ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…