برسبین……. آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
پول “اے” کی دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین میں میچ کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور ہلکی بارش کے دوران تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں خنکی ہے تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ میچ نہ ہونے کی صورت میں تماشائی اپنے ٹکٹ واپس کر سکیں گے۔

























