کرائسٹ چرچ….. بھارت سے شکست خوردہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ ہفتے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کر ٹائٹل حاصل کرنے کا سفر شروع کریں گے ۔ کرائسٹ چر چ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ایک میچ ہارنے سے ورلڈ کپ پر اثر نہیں پڑتااور نہ ہی یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک ہی میچ ورلڈ کپ کا فیصلہ کرسکتاہے ۔