ممبئی۔۔۔۔۔اداکاری، گلوکاری اور پروڈکشن میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے بولی وڈ اسٹار سلمان خان اب اسکرپٹ رائٹننگ کی طرف بھی متوجہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان ایک مصنف ہیں اور ‘دیوار’ (1975)، ‘شعلے’ (1975) اور’ تریشول’ (1978 ) جیسی بلاک بسٹر بولی وڈ فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔اس لحاظ سے یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ اب سلمان خان بھی فلم لکھیں گے، جو اس قبل 2010 میں فلم ‘ویر’ کی بھی اسکرپٹ رائٹنگ کر چکے ہیں۔ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان اپنی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کا سیکوئل خود لکھیں گے۔اندرونی ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اسٹوری کا آئیڈیا اپنے چند قریبی دوستوں سے شیئر کیا ہے اور وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کہانی کے بارے میں مکمل طور پر کوئی نہیں جانتا، تاہم قیاس ہے کہ یہ ایک جذبات سے بھرپوراسٹوری ہوگی۔
اور جیسا کہ ابھی وہ اپنی بہت سی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہذا ابھی وہ فوراً اسکرپٹ رائٹنگ میں مصروف نہیں ہونا چاہتے۔اس حوالے سے بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ سلمان اپنی فلم کی بنیادی کہانی اپنے دوست اور ‘کک’ کے فلمساز ساجد ناڈیاوالا سے شیئر کرچکے ہیں۔جب اس حوالے سے ساجد سے رابطہ کیا گیا تو وہ بہت ‘حیران’ ہوئے، تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سلمان خان ان سے کہانی شیئر کرچکے ہیں، لیکن ابھی اس بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
سلمان خان چھپے رستم نکلے، نیا روپ سامنے آ گیا، کلک کر کے جانیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں