پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی صرف خیبر پختونخواہ سے سینیٹ انتخابات لڑے گی،اسد عمر نے سیاسی دھند صاف کر دی

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور……تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لے گی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اختیارات سے متعلق احسن اقبال اور میں نے مشترکہ تجاویز لکھی تھیں لیکن حکومت اب اپنے ذمہ دار شخص کی لکھی گئی تجویز نہیں مان رہی جب کہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے سینیٹ انتخابات میں صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لیں گے، اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہدف نہیں بلکہ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق مسئلے کا حل یا تومذاکرات کے ذریعے نکلے گا یا پھر سڑکوں پرہوگا اوراگر سیاسی مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے،عمران خان کی جدوجہد 19 کروڑ عوام کے لئے ہے جس میں نوجوان طبقہ کپتان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائےگا۔ اس سے قبل کنونشن میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا کہ 258 افراد کو زندہ جلائے جانے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…