جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیٹرول کی کیمتوں میں حیراںکن کمی، سی این جی سے بھی سستا، لیکن کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور… وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 82 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ 

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں  7 روپے 99 پیسے،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل10 روپے 48 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں  تیل کی قیمت مسلسل گرنے کے باعث حکومت کا کافی نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے حکومت کو  28ارب روپے کی آمدنی ہوگی تاہم اس کے علاوہ بھی حکومت پاکستان کو 40ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، صوبے کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم بحران کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں،اس سلسلے میں کچھ ذمہ داروں کو سزا دی جاچکی ہے لیکن اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی  میں خام تیل کی قیمتون میں کمی کے باعث ملک میں  31اگست سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 37جبکہ مٹی کے تیل میں 35 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…