اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

شکار پور کی امام بارگاہ میں دھماکہ ، 20 افراد ہلاک

datetime 30  جنوری‬‮  2015 |

شکار پور۔۔۔۔۔۔۔ صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کی ایک امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شکارپور کے علاقے لکھی درکی ایک امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکا ہوا، جس کے دوران کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بوسیدہ ہو کر نیچے آن گری جس کے نتیجے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔سول ہسپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شوکت میمن نے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد کی ہلاکت اور 55 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جنھیں چانڈکا میڈیکل ہسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی شکار پور ثاقب اسماعیل کے مطابق زخمیوں کو شکارپور کے مرکزی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سکھر، جیکب آباد اور نوابشاہ کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…