جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ آخر حکومت پر اتنی کیوں برہم ہے ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 30  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد….. سپریم کورٹ نے پولیس کی جانب سے شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اور ناقص تفتیش کے مقدمے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزکوعوام کو پولیس کلچر سے نجات دلانے کیلیے ٹھوس اقدام پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس جوادایس خواجہ نے کہاکہ چھوٹے موٹے پولیس اہلکاروں کے خلاف تو محکمہ جاتی کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن67 برسوں میں آج تک پولیس سروس آف پاکستان کے کسی بھی سی ایس پی افسرکے خلاف ڈسپلنری خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی نہیں ہوئی، اگر پولیس آن لائن روزنامچہ تیار کرے تو بہت سی قباحتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے ناقص تفتیش کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو500 سے زائد شکایات بھجوائیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اگر ہمیں بطور زندہ قوم دنیا میں رہنا ہے تو اس سسٹم کو بدلنا ہوگا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شاہ نے رپورٹ پیش کی کہ پولیس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کے حوالے سے سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔

جسٹس جواد نے کہاکہ یہ سب کاغذی کارروائیاں ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ فاضل بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل افسران کیلیے سروسز ٹریبونل کی عدم تشکیل سے متعلق کیس میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے منظور کی گئی سمری اگلے سیشن میں پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں اور بل کی کاپی رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…