جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

موٹے لوگوں کیلئے خوشخبری، ٹھوڑی کی چربی کو کم کرنے والا انجیکشن آنے کو ہے

datetime 29  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ ایک ایسے انجیکشن کے استعمال کی منظوری دینے والا ہے جو ڈبل چن یا دہری ٹھوڑی کی چربی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ڈبل چن انجیکشن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو چربی کے خلیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔اسے بنانے والی کمپنی کائتھیرا بائیوفارماسوٹیکلز نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کے ریگولیٹرز کو اس کی منظوری کے لیے درخواست بھیجی ہے جس پر مارچ میں غور کیا جائے گا۔ اور اگر اس کی منظوری دے دی گئی تو اے ٹی ایکس۔ 101 کہلانے والا یہ انجیکشن مئی تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو یہ اس نوعیت کا پہلا انجیکشن ہو گا۔چہرے کو ہموار اور گداز بنانے کے لیے بوٹوکس اور دیگر جلد بھرنے والے انجیکشن مارکیٹ میں پہلے ہی دستیاب ہیں لیکن ابھی تک ٹھوڑی کم کرنے والا کوئی انجیکشن نہیں آیا تھا۔اے ٹی ایکس۔101 جسم میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والے مالیکیول ڈی آکسی کولک ایسڈ کا انسانی طور پر بنایا ہوا ورڑن ہے۔ یہ مالیکیول غذا کی چربی کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔کلینیکل ٹرائلز میں اس کا انجیکشن کا تجربہ 1,600 سے زائد افراد پر کیا گیا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…