بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بال سیدھے کر نے کیلئے آپ نے سو ٹو ٹکے آزمائے ہونگے ،ذرا یہ بھی کر کے دیکھیں

datetime 29  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کون سی خاتون ہوگی جس کو سیدھے اور نرم لمبے بالوں کی خواہش نہ ہو؟ لگ بھگ کوئی بھی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ بالوں کو سیدھا کرنے والی پروڈکٹس کی بہت زیادہ مانگ ہے تاہم ان اشیاء میں شامل کیمیکلز بالوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں بالوں کو سیدھا کردینے والے قدرتی ٹوٹکے مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے کے لیے محفوظ اور موثر ہیں۔

تو بالوں کو سیدھا کرنے والے ایسے ہی چند قدرتی ٹوٹکوں کے بارے میں جانیے جو اس حوالے سے جادوئی اثر ہوتے ہیں اور ان کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

ناریل کے تیل میں لیموں کا عرق ملا کر

ناریل کا پانی بالوں کو نرم کرنے کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے، آپ ایک کپ میں ناریل کے پانی کو دو بڑے لیموﺅں کے عرق کے ساتھ ملائیں اور رات بھر کے لیے فریج میں چھوڑ دیں۔ اگلی صبح آپ کپ کے اوپر کریمی تہہ دیکھیں گے، اس کریم کو اکھٹا کرکے اپنے بالوں پر لگائیں اور پھر بالوں کو ایک گرم تولیے میں ایک گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں، اس کے بعد انہیں دھو کر کنڈیشنر کرلیں آپ کے بال نرم اور سیدھے ہوجائیں گے۔

گرم تیل

بالوں پر گرم تیل کا اکثر استعمال انہیں نرم اور صحت مند بناتا ہے اور آپ کو خود اندازہ ہوگا کہ اس تیل کے استعمال کو معمول بنالینے سے بال سیدھے ہوگئے ہیں۔ بس ناریل کے تیل اور بادام کے تیل کی برابر مقدار ملائیں اور اس مکسچر کو گرم کریں اور اپنے سر پر لگانے کے بعد بالوں کو ایک گرم تولیے سے 45 منٹ تک ڈھانپ کر رکھیں جس کے بعد انہیں شیمپو سے دھولیں، بالوں پر پڑنے والا فرق آپ کو حیران کردے گا۔

بالوں کی قدرتی کنڈیشنگ

آپ اپنے بالوں کے خود قدرتی کنڈیشنر تیار کرسکتے ہیں جو ان کی نشوونما اور صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ انہیں نرم اور سیدھا بھی کرے گا۔ بس آدھا کپ السی کے بیجوں کو تین کپوں کے برابر پانی میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھیں اور اس پانی کو اپنے بالوں کو شیمپوں سے دھونے کے بعد استعمال کریں۔

دودھ اور انڈے کی زردی کا ماسک

یہ دونوں ہی بالوں کو سیدھا کرنے اور صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ایک کپ دودھ میں انڈوں کی دو زردیوں کو مکس کریں اور پھر اپنے سر پر لگالیں، اسے ایک گھنٹے تک سر پر لگا رہنے دیں تاکہ پروٹین اور نیوٹریشنز بالوں میں جذب ہوسکیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔ ہوسکتا ہے کہ بالوں کو دھونے کے لیے دو بار شیمپو کا استعمال کرنا پڑے مگر آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

دودھ اور شہد

دودھ کو شہد میں ملائیں اور اس میں کیلے کو پیس کر ڈال کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو اپنے بالوں پر لگائیں اور سوکھنے دیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…