پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ٹویٹر استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری ، اب گروپ چیٹ اور ویڈیو بھی شیئر کر سکیں گے

datetime 28  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کئی عرصے تک ایک ہی چیز کرنے پر مسلسل جمے رہنے کے بعد ٹویٹر نے کچھ تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ گروپ میسیجنگ اور ویڈیو کے فیچر بھی متعارف کر رہے ہیں۔

ٹویٹر اب اپنے صارفین کو یہ سہولت دے رہا ہے کہ ایک صارف ایک وقت میں 20 افراد کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا ہے۔

ابھی تک ایک صارف صرف ایک شخص کو ہی ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا تھا۔

اس کے علاوہ صارفین اب 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

گروپ میں چیٹ کرنا اور ویڈیو شیئر کرنا جیسے کہ واٹس ایپ میں کر سکتے ہیں لوگوں میں بے انتہا مشہور ہیں۔

اس کے علاوہ سنیپ چیٹ نے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ کی سہولت سے بے انتہا فائدہ اٹھایا ہے۔ سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ روزانہ 700 ملین ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کی جاتی ہیں۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ گروپ میسیجنگ میں صارف کو آپشنز دی جائیں گی کہ وہ کس طرح اور کس کے ساتھ چیٹ کرنا چاہتا ہے۔

ٹویٹر اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے صارفین کو 30 سیکنڈ کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سہولت مہیا کرے گا۔

ٹویٹر کے مطابق 284 ملین صارفین روزانہ کم از کم ایک بار ٹویٹر پر جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…