جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم کس کھلاڑی کو بہت مس کرہی ہے جانیں کلک کر کے

datetime 28  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان۔ ہندوستان کے میچ سے زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا، جہاں دونوں ملکوں کے شائقین سانس روکے ہر ایک لمحہ تجسس میں مبتلا رہتے ہیں کہ جانے اگلے پل میچ کا پانسہ کس طرف پلٹ جائے۔

لیکن ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے میچ کا حصہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نہیں ہوں گے۔

گزشتہ 23 سالوں کے دوران ہونے والے پانچ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے ہندوستان کو ہرانا مشکل ثابت ہوا کیوں کہ لٹل ماسٹر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے لیکن رواں برس آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول اسٹیڈیم میں جب پاکستان اور انڈیا کا آمنا سامنا ہوگا تو یہ اس لحاظ سے مختلف ہوگا کہ اب سچن ٹنڈولکر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

انیس سال کی عمرمیں 1992 میں کھیلا گیا ورلڈ کپ ہو یا 2011 میں موہالی سیمی فائنل، سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چار مختلف ملکوں میں ہونے والے گزشتہ پانچ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچوں میں سے تین میں ٹنڈولکر نے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ پاکستان کے خلاف 1992 میں سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ٹنڈولکر نے 54 رنز بنائے، 2003 میں سنچورین میں 98 جبکہ 2011 میں موہالی میں ہونے والے سیمی فائنل میں بھی انھوں نے 85 رنز اسکور کیے۔

مجموعی طور پر ان میچوں میں لٹل ماسٹر نے سنچری کیے بغیر 313 رنز بنائے۔

سولہ سال کی عمر میں کرکٹ کیریئر شروع کرنے والے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 24 برس تک کرکٹ کی دنیا میں ایک معتبر حوالے کے ساتھ موجود رہے۔

ٹنڈولکر نے 200 ٹیسٹ جبکہ 463 ون ڈے میچوں میں اپنے ملک ہندوستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 34 ہزار سے زائد رنز بنائے۔

کرکٹ کے مبصرین ٹنڈولکر کو ویسٹ انڈیز کے معروف بیٹسمین سر ویوین رچرڈ اور لیجنڈری سر ڈان بریڈمین کے ہم پلہ کھلاڑی قرار دیتے ہیں۔

تاہم کرکٹ کے ریکارڈ ساز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے اپنا 200 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2015 کا سفیر بھی مقرر کررکھا ہے۔ اس طرح ٹنڈولکرکو مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ کا سفیرمقرر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

قیاس ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹنڈولکر کی کمی کو اس ورلڈ کپ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی پورا کریں گے، لیکن یہ دیکھنے کے لیے اگلے ماہ ورلڈ کپ تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…