پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی انٹرنیشنل کیلئے دنیا کے بہترین اےئر پورٹ کا اعزاز

datetime 27  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی…… دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 کروڑ 47 لاکھ مسافروں نے سفرکیا جس کے بعد دبئی انٹرنیشنل نے دنیا کے سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ کا اعزازحاصل کرلیا جب کہ 2013 میں سرفہرست رہنے والے لندن کے ہتھیرو ایئرپورٹ سے 6 کروڑ 81 لاکھ مسافروں نے سفرکیا۔ دبئی ایئرپورٹ سے 2013 میں 6 کروڑ 64 لاکھ مسافروں نے سفرکیا تھا اور 2014 میں یہ تعداد بڑھ کر 7 کروڑسے تجاوز کرگئی جس میں مجموعی طورپر6.1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس اضافے میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر شامل ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او  کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک ایئرپورٹ کا “ڈی” ہال کھلنے کے بعد ایئرپورٹ کی گنجائش 9 کروڑ مسافروں تک ہوجائےگی اور اسی طرح المختوم انٹرنیشنل کی 2022 میں تکمیل کے بعد وہاں 12 کروڑ مسافروں کی سالانہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…