پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ماحولیاتی تپش کے باعث شدید موسم کا خطرہ دگنا

datetime 27  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک موسمیاتی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تپش کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید موسم کا خطرہ پہلے کے مقابلے پر دگنا ہو جائے گا، جس سے دنیا کے مختلف حصوں میں شدید خشک سالی اور اس کے بعد تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

امریکہ میں زیادہ تر خشک سالی ہو گی جب کہ مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں سیلاب زیادہ عام ہوں گے۔

یہ تحقیق ایک اور شہادت فراہم کرتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی شدید موسموں کا باعث بن رہی ہے۔

حالیہ ڈیٹا کے مطابق بحرالکاہل میں پیدا ہونے والا موسمی مظہر ’لا نینا‘ ماحولیاتی تپش کی وجہ سے تقریباً دگنا ہو کر 23 برسوں میں ایک بار کی بجائے 13 برسوں میں ایک بار ہو جائے گا۔

اس کی وجہ سے موسم میں شدت پیدا ہو جائے گی اور ہر سال دوسرے سال سے مختلف ہو گا۔

دولتِ مشترکہ کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے ادارے کے مرکزی تحقیق کار ڈاکٹر ویجو کائے نے کہا کہ اس کی وجہ سے ’تباہ کن موسمی حالات پیدا ہوں گے جن کے گہرے سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ال نینو اور لا نینا شدید موسم کا باعث بنیں گے اور اس قسم کا موسم زیادہ عام ہوتا جائے گا۔‘

ال نینو اور لا نینا پیچیدہ موسمی پیٹرن ہیں جو استوائی بحرالکاہل میں درجۂ حرارت کے فرق کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، اور ان کے اثرات دنیا بھر پر مرتب ہوتے ہیں۔

’لا نینا‘ کو بعض اوقات اس قدرتی مظہر کا سرد مرحلہ جب کہ ’ال نینو‘ کو گرم مرحلہ کہا جاتا ہے۔

برطانوی ماہرِ موسمیات پروفیسر میٹ کولنز کہتے ہیں سائنس دانوں کو اب بہتر طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ ال نینا اور لا نینا ماحولیاتی تپش سے منسلک ہیں۔

’اس سے پہلے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ ال نینو کے واقعات دگنے ہو جائیں گے، اور اب اس نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے سرد مرحلے لا نینا کا عمل بھی دگنا ہو گیا ہے۔‘

کسی انفرادی موسمیاتی مظہر کو ماحولیاتی تبدیلی کا باعث قرار دینا ممکن نہیں ہے۔ تاہم موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بین الحکومتی پینل نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ دنیا میں 1950 کی دہائی کے بعد زیادہ گرم دن اور گرمی کی لہریں دیکھنے میں آئی ہیں۔

ادارے کا خیال ہے کہ 21ویں صدی کے آخر تک زیادہ موسمی شدت دیکھنے میں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…