پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا ملافضل اللہ کو زندہ یا مردہ پکڑنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار

datetime 26  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد….. سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)عالم خٹک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بتایا ہے کہ امریکا افغانستان میں ملا فضل اللہ کو مارنے یا اسے زندہ پکڑنے کے لئے پاکستان کی مدد کو تیار ہوگیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر سید مشاہد حسین  کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)عالم خٹک  نے کمیٹی کو آرمی چیف کے دورہ امریکا اور پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی کے ارکان نے  وزیر دفاع کی عدم شرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےامریکی حکام کو پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا ہے اور اپنے دورہ امریکا کے دوران اس سلسلے میں تمام ثبوت فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا غلط فہمیاں ختم ہوگئی ہیں،امریکانےدہشتگردی کےخلاف جنگ کےلیےاتحادی فنڈ میں توسیع کردی ہے۔ امریکا افغانستان میں ملا فضل اللہ  کو مارنے یا اسے زندہ پکڑنے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے ملا فضل اللہ کے ٹھکانے پرڈرون حملہ کیا لیکن وہ بچ نکلا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد امریکا کا زیادہ تر اسلحہ پاکستان کے راستے سے واپس جارہا ہے۔ امریکا نے اس میں سے کچھ اسلحہ پاکستان کو دینے کی بھی حامی بھری ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…