پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کا ایسا شاندار کام، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب. جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 26  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد۔۔۔امریکہ نے تحریک طالبان کے امیر ملافضل اللہ کو زندہ یا مردہ ہرحالت میں پکڑنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی حکام کو ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی پیش کیے ۔یہ انکشاف سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ان کیمرہ اجلاس میں کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو بتایاگیاکہ گذشتہ ماہ امریکہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کی عسکری وسول قیادت سے ملاقاتیں کیں جس دوران امریکی حکام ملافضل اللہ کے خلاف ہرممکن کارروائی کی یقین دہانی کرادی ، امریکی حکام نے آرمی چیف کو بتایاکہ وہ ملافضل اللہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک ڈرون حملہ بھی کرچکے ہیں لیکن وہ بچ نکلاتھا تاہم افغانستان میں امریکہ و افغان فورسز طالبان قیادت کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے بھرپور کارروائی کررہی ہیں ۔ کمیٹی کو بتایاگیاکہ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی امریکی حکام کے حوالے کیے ۔ سینٹر مشاہد حسین نے بتایاکہ اْن کی معلومات کے مطابق امریکہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں ، سپورٹ فنڈکی مدت بھی ستمبر2015ء4 تک بڑھادی گئی ہے جس کے تحت رواں سال امریکہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے گا جو دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اندرونی سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے ۔ سیکریٹری دفاع نے بتایاکہ خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اْٹھائے گئے تمام اقدامات پر امریکہ کو اعتماد میں لیاتھا اورامریکی افواج رواں سال کے آخرتک افغانستان میں رہیں گی ۔ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے شرکت نہیں کی جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو اہمیت نہیں دیتے ، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے خواجہ آصف کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…