منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ساتھ یہ کیا ہو گیا کلک کر کے پڑھیں

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ……: بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء نے بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے آنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گھر کے دروازے سے ملے بغیر واپس بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی لائیو فوٹیج کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گاڑی اور ان کی ہائی سیکورٹی اسٹاف کو ڈھاکہ کے ضلع گلشن میں خالدہ ضیاء کے آفس کے سامنے دیکھا گیا۔

اپوزیشن رہنما کے سیکرٹری شیمول بسواس کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیاء کی طبیعت اپنے بیٹے کی موت کی خبر سنے کے بعد خراب ہے اور ان کو دوا دی گئی ہے جس سے وہ سو گئیں۔

انھوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس وقت اپوزیشن رہنما سو رہی ہیں اور وہ بعد میں ان سے ملنے کیلئے آسکتی ہیں۔

حسینہ واجد کے سیکرٹری اقبال سبحان چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ حسینہ واجد ایک وزیراعظم، رہنما اور ایک والدہ کی حیثیت سے تعزیت کرنے آئی ہیں اور پھر وزیراعظم نے وہاں پانچ منٹ انتظار کیا تاہم ان کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔

انھوں نےکہا کہ یہ طریقہ سیاسی اقدار کے خلاف اور غیر انسانی عمل ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…