پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سعید اجمل نے سنائی خوشخبری، کلک کرکے پڑھیں

datetime 26  جنوری‬‮  2015 |

کراچی…… پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے چنئی میں آئی سی سی کی منظور کردہ لیبارٹری سے اپنے ایکشن کا بائیومکینک تجزیے کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ایکشن کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

چنئی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرا ٹیسٹ کرنے والے میرے بولنگ ایکشن سے خوش تھے، میں پرامید ہوں، لیکن آخری فیصلہ تو انہی  کا ہوگا، گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے امپائروں نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی، اس کے بعد آئی سی سی نے انھیں بولنگ ایکشن کے تجزیے کے لیے برسبین بھیجا تھا جس کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعید اجمل تقریباً چالیس ڈگری پر بولنگ کررہے ہیں جبکہ آئی سی سی کی مقرر کردہ حد پندرہ ڈگری ہے اس کے بعد سے سعید اجمل کو معطلی کا سامنا ہے۔

حالیہ بائیو مکینک ٹیسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ نے ٹیسٹ کے دوران 30گیندیں کی ہیں اور ہر دفعہ میں نے پانچ مختلف گیندیں کیں جن میں دوسرا، کیرم بال، آف اسپن، سیم اپ، اور تیز گیندمیں شامل تھیں، انھوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ  اب میں اپنی ’دوسرا‘ گیند بھی مقررہ حد کے اندرکرپارہا ہوں، اگر میں صرف آف اسپن بولنگ کرنا چاہتا تو میں صرف 2 ہفتے کے اندر اپنا ایکشن کلیئر کروا لیتا۔ لیکن میں اپنی تنوع کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں، اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ’پہلے میرا بازو میرے جسم کے پیچھے سے آتا تھا۔

اب یہ سائیڈ سے آ رہا ہے، پہلے میرا اگلا پاؤں ہوا میں ہوتا تھا جب گیند کو ریلیز کرنے والا ہوتا تھا لیکن اب میرا پاؤں زمین پر ہوتا ہے، پہلے میں گیند کو ریلیز کرتے ہوئے اوپر کی طرف دیکھ رہا ہوتا تھا لیکن اب میں بیٹسمین کو دیکھ رہا ہوتا ہوں، اب میرا ایکشن سائیڈ آرم ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…