پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

فلم ” پی کے" نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا! ناقدین حیران

datetime 25  جنوری‬‮  2015 |

ممبئی: عامر خان کی فلم ” پی کے” 600 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی۔

انڈین باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم “پی کے” نے ریلیز کے 32 روز کے دوران 600 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد فلم کے مرکزی کردارعامرخان نے اپنی بھرپور ادا کاری کی بدولت اپنی ہی فلم ” دھوم 3″  کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس نے باکس آفس پر 540 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈومسٹک مارکیٹ میں اب تک 442 کروڑ اورعالمی مارکیٹ میں 159 کروڑروپے کا بزنس کرچکی ہے۔

شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ریلیز کے 32 روز بعد بھی بھارتی سینماؤں میں ہاؤس فل ہے اوراس وقت تک فلم 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور امید کی جارہی ہے فلم کے مجموعی بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں میں “پی کے” کے بعد دوسرے نمبر پرعامر خان کی ہی فلم  ”دھوم تھری” ہے جبکہ تیسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس ہے جو 400 کروڑ سے زائد بزنس کر سکی تھی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…