جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹرنیٹ غائب ہو جائے گا، گوگل کے سربراہ کی حیران کن پیش گوئی

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیوریخ ……. بظاہر تو یہ لگتا ہے کہ انٹرنیٹ برق رفتاری سے ساری دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے لیکن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے مشہور آئی ٹی گرو ایرک شمٹ نے مستقبل میں انٹرینٹ کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
ایرک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی ایک نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ انٹرنیٹ کا مستقبل کیسا دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دور میں انٹرنیٹ، جیسا کہ ہم اسے جانتے ہیں، دنیا سے ختم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب آپ کی گاڑی، چشمہ، لباس، گھر کی اشیاءاور سٹرک کے کنارے لگی روشنیاں اور پارکوں میں لگے جھولے، یعنی ہر چیز انٹرنیٹ کا حصہ بن چکی ہو گی اور یہ ہماری زندگی کا اس طرح سے حصہ بن جائے گا کہ ہم اس کے علیحدہ وجود کو ہی بھول جائیں گے۔ یہ ہمارے لئے ہوا، پانی اور آکسیجن کی طرح ضروری ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر سے نکلتے ہی ہر چیز سے ہمارا رابطہ ڈیجیٹل آلات کے ذریعے ہو گا اور مختلف قسم کے سینسر ہمیں درجہ حرارت، موسم کی تبدیلی، ٹریفک کی صورتحال وغیرہ کی خبر دیں گے۔ اسی طرح گھر واپسی پر جب فریج، پنکھے اور ٹی وی جیسے آلات بھی ڈیجیٹل طریقے سے کنٹرول ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…