پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے قرار دےا 2015 کو الیکشن کا سال

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد…… پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وہ افتخار محمد چوہدری کا عدالت میں انتظار کررہے ہیں جہاں وہ بتائیں گے کہ انہوں نے جمہوریت کوکتنا نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی نہیں کی تو اسے ہمارا مسودہ قبول کرلینا چاہیے، مسلم لیگ(ن)کےڈرافٹ کےمطابق جوڈیشل کمیشن کچھ نہیں کرسکےگا۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تیار کردہ جوڈیشل کمیشن کے مسودے عوام کے سامنے لائیں گے۔ اعتزاز احسن این اے 124 میں اتنی دھاندلی سامنے لائے ہیں اتنی تو ان کے اپنے حلقے میں نہیں ہوئی۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم اپنے مطالبات سے دستبردار ہوگئے ہیں، جس دن ہم نےملک بند کرنے کا فیصلہ کیا مسلم لیگ (ن)حکومت نہیں چلاسکے گی، وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ اگر بااختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور انتخابی عذرداریاں وہاں منتقل کردی جائیں تو  یہ سال الیکشن کا سال ہوگا۔ اسمبلیوں میں واپس جانےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، تحریک انصاف کاکوئی رکن اسمبلی میں گیاتووہ پارٹی سے بےدخل کردیا جائے گا، اگر بااختیار جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ انتخابات جائزہیں توہم اسمبلیوں میں چلےجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس لیے ڈررہی ہےکہ انھیں پتاہے کہ انھیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے، نگراں حکومت نےآخری تین دنوں میں کئی لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے، یہ ریٹرننگ افسران کا کمال ہی کا تھا کہ انتخابات میں انہیں اتنے زیادہ ووٹ ملے۔  جوڈیشل کمیشن کے سامنے وہ ثابت کریں گے کہ بہت بڑے بڑے فنکارانتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، ریٹرننگ افسران کے پیچھے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے تھے۔ وہ عدالت میں افتخار چوہدری کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ ثابت کردیں گے کہ سابق چیف جسٹس نے جمہوریت کوکتنا نقصان پہنچایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…