پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹویٹر پر جعلی برطانوی وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن……ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بے وقوف بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر بھی سوشل میڈیا پر ماموں بن سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما ٹویٹر پر ساڑھے 6 لاکھ لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ایک جعلی ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہے۔ جس ڈیوڈ کیمرون کو امریکی صدر فالو کرتے ہیں وہ برطانوی وزیراعظم نہیں بلکہ کمپیوٹر گیم لوور ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والی کمپنی ’آرگنائزیشن فار ایکشن‘ جعلی ڈیوڈ کیمرون کے ٹویٹس چیک کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے چند روز قبل ہی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون اُن کے سب سے قریبی اور بااعتماد دوست ہیں۔ ہے ناں حیرت کی بات کہ امریکی صدر جسے اپنا سب سے قریبی دوست قرار دیتے ہیں اُنہی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اتنے بے خبر ہیں کہ جعلی اکاؤنٹ فالو کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…