جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو سے زائد وکٹیں لینے والے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے۔

مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے دور پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہندوستانی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا۔

اجمل کے ٹیسٹ کی رپورٹ سات سے چودہ دن میں آنے کی امید ہے اور ٹیسٹ کلیئر ہونےکی صورت میں اسپنر پر کرکٹ کے بند دروازے دوبارہ کھل جائیں گے۔

لیکن اگر ستمبر 2016 سے پہلے ان کے ایکشن پر پھر سےانگلیاں اٹھیں توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 178، ون ڈے انٹرنیشنل میں 183 اورٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرنے والے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے گال ٹیسٹ کے اختتام پر امپائرز کی جانب سے شک کا اظہار کیا گیا۔

امپائرز کی جانب سے شکوک کے اظہار کے بعد انہوں نے آسٹریلین شہر برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کرایا جو کلیئر نہ ہوا اور آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطالبق آف اسپنر کی تمام گیندوں میں مسائل موجود تھے اور ان کا بازو ہر گیند پر 40-45 ڈگری تک خم کھا رہا تھا جبکہ آئی سی سی کی جانب سے 15 ڈگری تک بازو کو خم دینے کی سہولت موجود ہے۔

یاد رہے کہ 36 سالہ سعید اجمل دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں جہاں اس سےقبل 2009 میں بھی ان کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تھا تاہم بعد میں وہ کلیئر ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…