جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کس کیلئے پریشانی بڑھا رہی ہے کلک کر کے پڑھیں

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے لوکل کمیشن غلام حسین اعوان نے انتخابی عملے کی جانب سے بے ضابطگیوں کی تصدیق کردی ہے۔لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نے این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے چیرمین سردار ایاز صادق کے وکلا بھی موجود تھے، سماعت کے دوران انتخابی حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے مقامی کمیشن غلام حسین اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابی عملے نے بے ضابطگیاں بر تیں، 1300 سے زائد ووٹوں پر ریٹرننگ افسر کے دستخط اور مہر نہیں تھی۔ اسی طرح 30 ہزار سے زائد کاؤنٹر فائلز پر پولنگ عملے کے نا تو دستخط ہیں اور نہ ہی مہریں، اس کے علاوہ انتخابی تھیلوں میں فارم 14 اور 15 بھی نہیں تھے۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے غلام حسین اعوان سے جرح مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے چیرمین عمرابن خان کو شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…