پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

یمن میں باغیوں نے پارلیمنٹ کا محاصرہ بھی کرلیا

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

صنعا….. یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی اور وزیراعظم خالد بحاح کے مستعفی ہونے کے بعد حکومتی ایوان تقریباً خالی ہو گیا ہے، ایسے میں افراتفری کے شکار ملک میں مسلح کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال پر بحث کیلیے یمنی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس اتوار کو طلب کرلیاگیا۔ مستعفی ہونیوالے صدر کے مشیر سلطان الاتوانی نے کہا کہ اتوار سے قبل اجلاس کیلیے اراکین کا اکٹھا ہونا بہت ہی مشکل تھا۔ دوسری جانب حوثی باغیوںنے راتوں رات پارلیمنٹ کی بلڈنگ کا محاصرہ بھی کرلیا جبکہ وہ پہلے سے ہی صدارتی محل کے گرد بھی گھیرا ڈالے بیٹھے ہیں۔ حوثی ملیشیا کے مسلح افراد وزیر دفاع محمود الصبیحی اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عل الاحمدی کے مکانوں کو خاص طور پر گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے صدر ہادی کے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں حکمرانی کیلیے ایک کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے رہنما ابو المالک یوسف الفیسی نے کہا کہ حکمراں کونسل میں حوثی بھی شامل ہونگے۔ دریں اثناگزشتہ روز یمنی باشندوں نے کئی علاقوں میں حوثی شیعہ باغیوںکیخلاف دارالحکومت صنعا، تعز اور حدیدہ شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے۔ ان جلوسوں کا اعلان حوثی شیعہ باغیوں کے مخالف گروپ الرفع کی جانب سے کیا گیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…