پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سائنس دانوں نے روشنی کو اس کی اصل رفتار سے سست کر دکھایا

datetime 23  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکاٹ لینڈ کے سائنس دانوں نے روشنی کو اس کی اصل رفتار سے سست کر دکھایا ہے۔

انھوں نے روشنی کے ذرات فوٹان ایک خصوصی ماسک کے ذریعے ارسال کیے، جس سے ان فوٹانز کی شکل تبدیل ہو گئی، اور وہ روشنی کی اصل رفتار سے سست پڑ گئے۔

جب ان ذرات کو ماسک سے ہٹا کر عام فضا میں بھیجا گیا تب بھی وہ روشنی کی رفتار سے سست سفر کر رہے تھے۔

یہ تجربہ روشنی کے بارے میں سائنس دانوں کے تصورات بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گلاسگو اور ہیریئٹ واٹ یورنیوسٹیوں کے سائنس دانوں کی یہ تحقیق جریدے سائنس ایکسپریس میں شائع ہوئی ہے۔

خلا میں روشنی کی رفتار 186,282 میل فی سیکنڈ یا تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ ہے اور اسے سائنسی مطلق اکائی مانا جاتا ہے۔

روشنی پانی یا شیشے جیسے دوسرے شفاف مادوں میں سے گزرتے ہوئے تھوڑی سست ہو جاتی ہے، لیکن آزاد فضا میں آ کر یہ دوبارہ اپنی اصل رفتار اختیار کر لیتی ہے۔

تاہم حالیہ تجربے نے یہ تصور بدل کر رکھ دیا ہے۔

سائنس دانوں نے فوٹانز کے لیے ایک خصوصی ریس ٹریک بنایا۔ جس میں انھوں نے فوٹانز کو جوڑوں میں سفر کروایا۔ ایک فوٹان کو ویسے ہی رہنے دیا گیا جب کہ دوسرے کو ایک خصوصی ماسک کے ذریعے بھیجا گیا۔

ماسک نے فوٹانز کی شکل بدل دی، اور وہ روشنی کی رفتار سے سست رفتار پر سفر کرنے لگے۔

سائنس دان ڈاکٹر رومیرو نے کہا: ’ماسک کے بعد فوٹان ایک میٹر لمبے ریس ٹریک سے گزارے گئے۔ پھر ہم نے وہ وقت ناپا جس میں عام فوٹان اس ٹریک سے گزرے تھے، اور پھر ان کا تقابل کیا گیا۔

اگر دونوں ایک ساتھ ٹریک سے نکل آتے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ دونوں کی رفتار ایک جیسی ہے۔ لیکن تبدیل شدہ فوٹان اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر آئے۔‘

تاہم یہ فرق کچھ زیادہ نہیں تھا، یعنی ایک ملی میٹر کے کئی لاکھویں حصے کے برابر۔ تاہم اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نہ صرف تبدیل شدہ فوٹان ماسک کے اندر سست پڑ جاتے ہیں بلکہ اس سے باہر نکلنے کے بعد بھی سست ہی رہتے ہیں۔

روشنی کی رفتار کو سست کرنا محض ایک سائنسی تجربہ ہی نہیں بلکہ اس کے عملی استعمالات بھی ہیں۔ روشنی کو بعض انتہائی حساس پیمائشوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے یہ ناپنا کہ چاند زمین سے کتنی دور ہے۔

اگرچہ اس طرح کی بڑی پیمائشوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، لیکن سائنس دانوں کو چھوٹی پیمائشوں کے لیے روشنی کو استعمال کرتے وقت فوٹان کی شکل کو بھی ذہن میں رکھنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…