جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں نہیں جاسکتے :عمران خان

datetime 23  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ …..تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے حکومت کمزور جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے ، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک اسمبلیوں میں نہیں جاسکتے ، بتایا جائے ہمارے استعفے قبول کیوں نہیں کئے جا رہے ۔ عمران خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد جدہ میں پریس کانفرنس کی ۔ ان کا کہنا تھا اگر میرٹ پر لوگوں کو لایا جاتا تو ملک میں پٹرول کا بحران نہ ہوتا ۔ تمام پارٹیاں کہتی ہیں پنجاب میں دھاندلی ہوئی ہے ، شریف اور زرداری خاندان کی کوالٹی یہ ہے کہ ان کے اثاثے بڑھ رہے ہیں جبکہ عوام غریب ہو رہے ہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عمران خان نے کہا تمام لوگ متفق تھے زرداری حکومت کرپٹ ہے لیکن موجودہ حکومت اس سے بھی زیادہ نا اہل ہے ۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کیا ہوا ہے ، تارکین وطن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا حکومت انہیں سہولیات دے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے ، بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگئے ہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ملک میں مضبوط جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات آزاد میڈیا اور عدلیہ ضروری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…