منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

یمن میں محصور صدر اور باغیوں میں معاہدہ

datetime 23  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء….. یمن میں برسراقتدار صدر اور باغی شیعہ قبیلے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے

حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، حکومت نے باغیوں کو سرکاری اداروں میں نمائندگی دینے اور آئین میں مزید ترمیم کا اعلان کر دیا ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے صدارتی محل پرقبضہ کر لیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم اور صدارتی محل کے سیکیورٹی گارڈز محل چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

صدر ابو ربہ منصور حادی محل میں موجود رہے اور باغیوں کے وفد سے ملاقات کی۔

جس کے بعد صدر اور باغیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت باغیوں کو سرکاری اداروں میں نمائندگی دی جائے گی جبکہ باغیوں نے حکومت کے ایک اہم رکن کو چھوڑنے کی بھی حامی بھری ہے۔

واضح رہے کہ حوثی قبیلے نے ستمبر میں دارالحکومت صنعاء کے بہت بڑے حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا جبکہ دو روز قبل انہوں نے صدارتی محل کا مسلح محاصر کر لیا تھا اس دوران صدر ہادی کے چیف آف اسٹاف کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔

باغی حوثی قبیلے نے دو روز سے صدارتی محل کا مسلح محاصرہ کیا ہوا ہے۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
باغی حوثی قبیلے نے دو روز سے صدارتی محل کا مسلح محاصرہ کیا ہوا ہے۔۔۔ فوٹو: رائٹرز

اسپتال ذرائع کے مطابق دو روز میں 35 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوئے۔

صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بھی کہا گیا ہے کہ صدارتی محل کا محاصرہ کرنے والے باغیوں کو وسیع پیمانے پر مراعات بھی دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق باغی اب اہم سیاسی کردار ادا کر سکیں گے جبکہ آئین میں بھی مزید ترمیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے تمام 15 ممبران نے بھی صدر ہادی کی حمایت کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق باغیوں اور صدر کے درمیان ہونے والے معاہدے سے شہریوں کی زندگی پر اہم اثرات مرتب ہوں گے، صنعاء کی آبادی کا بڑا حصہ محفوظ صوبوں کی جانب ہجرت کر چکا ہے۔

مقامی آبادی تیزی سے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کر رہی ہے۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
مقامی آبادی تیزی سے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کر رہی ہے۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…