اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہندوستان کی عدالت میں خودکش حملہ، 2 ہلاک

datetime 23  جنوری‬‮  2015 |

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست بہار کی عدالت کے احاطے میں ایک خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور خاتون سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعے کو مشرقی ہندوستان میں ریاست بہارکے ضلع بھوج پور کی ایک عدالت کو دیسی ساختہ بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

بہار کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گپتشور پانڈے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے حملے میں دو افراد کی ہلاکت جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

پانڈے کے مطابق ہلاک شدگان میں حملہ آور خاتون اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی مجسٹریٹ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ یہ حملہ 26 جنوری کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ سے محض تین دن قبل کیا گیا ہے، جس کی مرکزی تقریب دارالحکومت دہلی میں ہو گی ۔

اس تقریب میں امریکی صدر براک اوباما بھی شرکت کریں گے۔

امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقع پر ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…