جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض۔۔۔۔۔سعودی فرما روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا رہا تھا تاہم وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد جامعہ مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی جس میں شاہی خاندان کے علاوہ بہت سے ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نئے بادشاہ ہون گے۔
سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کیانتقال پر وزیر اعظم نواز شریف نیگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھیدوست سیمحروم ہوگیا اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم شاہی خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ چند روز قبل ہی وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کی انسانیت کے لییخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔
واضح رہے کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز 2005 میں اپنے سوتیلے بھائی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے حکمران منتخب ہوئے تھے جب کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مکہ کے گورنر، سعودی اسپیشل گارڈ کے کمانڈر اور وزیر دفاع کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے 9 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ شاہ عبداللہ کو دنیا کا چوتھا امیر ترین حکمران اور آٹھواں طاقت ور ترین شخص مانا جاتا تھا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 18 ارب ڈالر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…