جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ نے نےا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو مکمل طور پر متعارف کرادیا

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائیکروسافٹ نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو مکمل طور پر متعارف کرادیا ہے اور یہ واضح کردیا ہے کہ یہ ٹیبلیٹس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز پر یکساں انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا سب سے حیران کن اقدام نئی ہولو لینس نامی ڈیوائس ہے جو کہ ایک رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہے تاہم اس نئے سسٹم میں کئی فیچرز بھی سامنے لائے گئے جن کے بارے میں جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

ونڈوز 10 کی سترہ لاکھ صارفین کے ہاتھوں آزمائش

ونڈوز 10 کا تیکنیکی ورژن تو گزشتہ سال ہی متعارف کرادیا گیا تھا اور اس کے بعد سے عام صارفین کو اسے آزمانے کی دعوت دی گئی تھی اور اب کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ سترہ لاکھ سے زائد صارفین نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار کرکے اس نئے آپریٹنگ سسٹم تک رسائی حاصل کی جو اس سے مطمئن رہے۔ خیال ہے کہ دنیا بھر میں ونڈوز کے مختلف ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ممکنہ طور پر ایک ارب سے زائد ہے۔

ونڈوز 10 ایک سال تک کے لیے مفت

اگر تو آپ ونڈوز 7 اور 8 کے مہنگے سافٹ ویئرز کو دیکھتے ہوئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی قیمت کے حوالے سے پریشان ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ جن کمپیوٹرز یا ڈیوائسز پر 7 اور 8.1 ورژن چل رہا ہے ان میں ونڈوز 10 کو ایک سال تک مفت اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور کیا پتا اگلے سال ونڈوز 11 آجائے جس کو بھی مفت اپ ڈیٹ کیا جاسکے اور یہ سلسلہ پھر آگے بڑھتا ہی چلا جائے۔

ونڈوز 10 تمام ڈیوائسز کے لیے یکساں

فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز جیسا ہی ہوگا اور اس میں نوٹیفکیشنز کا فیچر بہتر بنائے گا، سیٹنگ مینیو کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور موبائلز کے لیے ونڈوز 10 کی سب سے اچھی چیز اسکائپ سے جڑنا ہے کیونکہ یہ وڈیو چیٹ سافٹ ویئر فون ایپ اور میسجز دونوں میں موجود ہوگا۔

ونڈوز 10 موبائل کے لیے مفت آفس اپلیکشن

جی ہاں واقعی ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ یہ سب ونڈوز اسمارٹز اور چھوٹے ٹیبلٹس کا حصہ بننے والے ہیں جنھیں ٹچ ٹیکنالوجی کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بہتر ایکس باکس اپلیکشن

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 میں ایکس باکس کے لیے حقیقی سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی کوشش کی ہے جس میں کئی سروسز کو شامل کیا گیا ہے۔ گیمنگ کے لحاظ سے یہ بالکل فیس بک کی طرح ہے مگر یہاں تصاویر شیئر کرنے کی بجائے گیمز پر ہی توجہ دی جاسکے گی۔

ونڈوز 10 کے ساتھ مائیکروسافٹ کے نئے ویب براﺅز متعارف

انٹرنیٹ ایکسپلورر (آئی ای)بھی ونڈوز 10 میں ہوگا تاہم مائیکروسافٹ نے مرکزی براﺅزر کی جگہ اسپارٹن کو دی ہے جو اسپیڈ، وائس اسسٹنس سافٹ ویئر کورٹانا جیسی خوبیوں کے ساتھ آئی ای کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور استعمال میں آسان ہوگا اور اس میں پی ڈی ایف مارک اپ موڈ نامی ایک نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایکس باکس ون گیمز اسٹریم

ونڈوز 10 سے چلنے والے کمپیوٹرز اور بڑے ٹیبلٹ میں گیمز کی اسٹریمنگ آئی او ایس اور آنڈرائیڈ کے مقابلے میں زیادہ حقیقی لگے گی اور اس میں یہ فیچر بھی رکھا گیا ہے کہ آپ ایکس باکس ون سے گھر میں بغیر تار کے کہیں بھی گیم کھیل سکیں گے، یہ بالکل پی ایس فور ریموٹ پلے جیسا ہے مگر اس سے زیادہ کارآمد ہے کیونکہ یہ کسی بھی ونڈوز 10 کمپیوٹرز پر کام کرنے والا فیچر ہے۔

ونڈوز ہولوگرافک

مائیکروسافٹ کی خواہش ہے کہ ہولوگرام صارفین کے ذہنوں پر چھا جائے جیسے وہ مریخ پر جانا چاہتے ہیں یا اپنے ملک کی سیر کرنا چاہتے ہیں ؟ ونڈوز ہولوگرافک فیچر کے ذریعے آپ یہ سب کرسکتے ہیں جس اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی ایک بہت بڑی خوبی ہے۔

مائیکروسافٹ ہولو لینس

مائیکروسافٹ نے ونڈوز ہولوگرافک کے ساتھ ایسا ٹرانسپیرنٹ شیشوں والا ہیڈ سیٹ بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے آپ ارگرد کی دنیا کو دیکھ سکیں گے مگر اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ارگرد کی اشیاءکی ڈیجیٹل امیج آپ کی آنکھوں کے سامنے پیش کرے گا جو گوگل گلاس کو ٹکر دینے کے لیے مائیکروسافٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈیوائس لگتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…