جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جان کےری کو سکھوں کی درخواست عدالت نے طلب کر لےا

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن…… سکھ کمیونٹی نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے مسلح ونگ آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لئے اعلی عدالت میں درخواست دائر کردی جبکہ عدالت نے امریکی وزیر خارجہ کو طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم “سکھ فار جسٹس” کی جانب سے اعلی امریکی عدالت میں آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلح ونگ راشٹریا سیوک سنگھ (آر ایس ایس) متعدد پرتشدد واقعات میں ملوث ہے اور حکمراں جماعت کی جانب اسے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ 26 صفحات پر مشتمل شکایتی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا آر ایس ایس نے ملک بھر میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کرنے کی مہم جاری کررکھی ہے جب کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو بزریعہ درخواست گزشتہ ماہ بھی آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

اس موقع پر عدالت نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو طلب کرتے ہوئے 60 روز میں جواب مانگ لیا جب کہ عدالت نے گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا استثنی بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ دوسری جانب سکھ فار جسٹس کے وکیل کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہ دیئے جانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی درخواست پر اس موقع پر سماعت کی جارہی ہے کہ جب بھارت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا اور اس میں امریکی صدر بارک اوباما مہمان خصوصی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…