جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کے پی کے مےں پولےو کے ختمے کےلئے سےسی قےادت متحد ہو گئی

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور…… تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا میں پولیو سمیت 9 خطرناک بیماریوں کے مکمل خاتمے کے لئے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر مہتاب عباسی، وزیراعلی پرویز خٹک، وزیر صحت اور کورکمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا سے پولیو، خسرہ اور ٹی بی جیسی بیماریاں صوبے بھر میں پھیل رہی ہیں جس کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے صوبے بھر میں پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف مشترکہ طور پر آگے چلنے کا فیصلہ کیا اور صوبے میں “صحت کا اتحاد” کے نام سے مہم چلانے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں “صحت کا اتحاد” مہم کے لئے 3 ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس میں ایک نمائندہ وفاق، ایک صوبائی حکومت اور ایک نمائندہ پاک فوج سے ہوگا اور کمیٹی مہم کی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق “صحت کا اتحاد” مہم کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع ہوگا اور اس دوران صوبے بھر میں پولیو، ٹی بی، خسرہ، ہیپاٹائٹس، گردن توڑ بخار سمیت 9 بیماریوں کے خاتمے کے لئے مہم چلائی جائے گی اور اس دوران گھر گھر جاکر حفاظتی ٹیکے اور قطرے پلائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…