اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سری نواسن کے بی سی سی آئی کا الیکشن لڑنے پر پابندی

datetime 22  جنوری‬‮  2015 |

 نئی دہلی۔۔۔۔این شری نواسن کو اپنے داماد کو بچانے اور ان کے اقدامات کی پردہ پوشی کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو چھ ہفتے میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیتے وئے موجودہ چیئرمین این سری نواسن کے ان انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔سپریم کورٹ نے یہ حکم جمعرات کو آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس پر اپنے فیصلے میں دیا۔عدالت نے انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات کے معاملے میں چنئی سپر کنگز کے عہدیدار گروناتھ میپّن اور راجستھان رائلز کے شریک مالک راج کندرا کو مجرم بھی قرار دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے گروناتھ میپّن کے سسر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر این شری واسن کو اپنے داماد کو بچانے اور ان کے اقدامات کی پردہ پوشی کے الزامات سے تو بری کر دیا تاہم کہا کہ وہ مفادات کے ٹکرا¶ کی وجہ بی سی سی آئی کا اگلا الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹس چنئی سوپر کنگز کی مالک ہے اور گروناتھ اس ٹیم کی انتظامیہ میں شامل تھے۔اس مقدمے کے درخواست گزار آدتیہ ورما نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بی ی سی آئی کو اگلے چھ ہفتے میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے اور نام لے کر این شری نواسن کے انتخاب لڑنے پر پابندی لگائی ہے۔سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹس چینئی سوپر کنگز کی مالک ہے اور گروناتھ اس ٹیم کی انتظامیہ یں شامل تھے سٹے بازی کے مجرمسپریم کورٹ نے اپنے 130 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ گروناتھ میپّن اور راج کندرا آئی پی یل کے چھٹے ایڈیشن میں سٹے بازی میں ملوث رہے ہیں۔ آئی پی ایل میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کے الزامات کی تفتیش مدگل کمیٹی نے کی تھی اور این سری نواسن اور ان کے داماد گروناتھ میّپن کے علاوہ آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ افسر سندر رمن اور راجستھان رائلز کے مالک اور فلم سٹار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو شاملِ تفتیش کیا گیا تھا۔ مدگل کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ این سری نواسن میچ فکسنگ اور سٹے بازی میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی انھوں نے تفتیش میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم انھیں ایک کھلاڑی کی جانب سے ضابطÂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا علم تھا۔سٹے بازی کے الزامات سامنے آنے کے بعد سری نواسن کو بی سی سی آئی کے سربراہ کے عہدے سے عارضی طور پر ہٹنا پڑا تھا۔آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات 2013 میں سامنے آئے تھے اور اس سلسلے میں فاسٹ بالر سری سنتھ سمیت راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…