جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گیٹس فاؤنڈیشن نے کیا خوشخبری سنائی ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔۔’عالمی صحت اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ افریقہ کو درآمد پر منحصر نہ ہونے کے ہدف کو پانے کے لیے بڑی کامیابی کی ضرورت ہے‘
گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ ’انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی‘۔بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے ایک خط میں دنیا کے سب سے بڑی امدادی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن کے اہداف بیان کیے ہیں۔خط میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ عالمی صحت اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ افریقہ کو درآمد پر منحصر نہ ہونے کے ہدف کو پانے کے لیے بڑی کامیابی کی ضرورت ہے۔گیٹس فاؤنڈیشن کے اہداف میں پولیو سمیت چار امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غربت، مرض اور بھوک میں کمی شامل ہیں۔پولیو کے حوالے سے گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افریقہ میں گذشتہ چھ ماہ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔’پولیو سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان واحد ملک رہ گیا ہے اور ساری توجہ س پر مرکوز ہے پوری کوشش کر رہی ہے۔‘انھوں نے کہا کہ چونکہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تین سال تک کوئی کیس سامنے نہ آئے اس لیے ’پولیو کا خاتمہ 2018 تک یا ایک دو سال بعد ہو گا‘۔گیٹس فاؤنڈیشن نے ملیریا کے حوالے سے کہا کہ اس بیماری کا خاتمہ اگلے 15 سالوں تک ممکن نہیں ہے۔ملینڈا گیٹس پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر نہیں کیا جاتا لیکن یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…