نئی دہلی (نیوز ٹو ڈے) دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ انھیں انتخابی مہم کے لیے دہلی کے بھکاری بھی چندہ دے رہے ہیں۔بھارتی مےڈےا کے مطابق اروند کیجریوال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ ٹریفک سگنل پر انھیں ایک بھکاری نے پانچ روپے دیے۔’بھکاری نے کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے۔ ہم غریبوں کو صرف آپ سے ہی امید ہے۔‘اروند کیجریوال کے مطابق اس واقعے کے بعد وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے اور بھکاری کے دیے ہوئے پانچ روپے اب بھی ان کی جیب میں موجود ہیں۔دوسری جانب اروند کیجریوال اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔وہ منگل کو اپنے لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرا سکے تھے۔انتخابات مہم کے سلسلے میں کانگریس کے رہنما اجے ماکن نے اروند کیجریوال کی کھلی بحث کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کرن بیدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں بحث کے لیے تیار ہیں لیکن ایوان کے باہر ۔