پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے سکولوں میں اسلحہ رکھنے سے انکار کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر۔۔۔۔۔۔صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ بونیر کے اساتذہ نے یہ کہہ کر اسکول کے اوقات کار میں اسلحہ رکھنے سے انکار کردیا ہے کہ اسکول اسٹاف اور طلبہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
یہ فیصلہ گورنمنٹ ہائی اسکول سواری میں گزشتہ روز آل پرائمری اسکول ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے صدر اکبرعلی باچا، چیئرمین معراج علی شاہ اور جنرل سیکریٹری خالد سیماب بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اساتذہ اسکولوں میں حالیہ سیکیورٹی پالیسی کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ اساتذہ کا کام اسکولوں کی حفاظت نہیں بلکہ بچوں کو پڑھانا اور تعلیم دینا ہے۔شرکائکا کہنا تھا کہ طلبہ اور اساتذہ کو سیکیورٹی کی فراہمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے چھٹیوں کے دوران اسکول میں اساتذہ کی موجودگی کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا۔واضح رہے کہ سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے بعد ملک بھر کے اسکولوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت سیکیورٹی کی غرض سے اساتذہ اوراسکول اسٹاف کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کا بھی کہا گیا تھا۔

دوسری جانب شرکاء4 نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈسٹرکٹ میں انسدادِ پولیو مہم نہیں چلنے دی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء4 نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یعنی بدھ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…