جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصباح الحق نے قوم کے دل کی بات کہہ دی، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 21  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے تمام میچز اہم ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ ایونٹ میں ہندستان کوشکست دی جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 1992 کے ورلڈکپ کی تاریخ دہرانیکا عزم لیے پاکستان کی کرکٹ ٹم لاہورسے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں وہ دو ایک روزہ میچ کھیلنیکے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیاں جائے گی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے روانگی سے قبل لاہورایئر پورٹ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے تمام میچزہی اہمیت کے حامل ہیں تاہم ان کی خواہش کے کہ وہ روایتی حریف ہندستان کو شکست دیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نیمیگاایونٹ میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اوروہ ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ گذشتہ پانچ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ناقانل شکست رہا ہے۔مصباح الحق نے ورلڈ کپ میچز کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ انھوں نیہارجیت کا نہیں سوچا ہے تاہم ان کی پہلی ترجیح ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی ہوگی۔
اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر ندیم چیما نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں نئے اور پرانے تجربہ کارکھیلاڑی موجود ہیں جنھوں نے ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے اور ان کا بلند حوصلہ ہی ان کو ورلڈ کپ میں کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دو ایک روزہ میچز کھلنے کے بعد چار فروری کوورلڈکپ میں شرکت کیلئے سڈنی جائیگی اور دو وارم اپ میچز کیبعد گرین شرٹس کا اصل ہدف پندرہ فروری کوایڈیڈور میں ہندوستان کے خلاف ایونٹ میں پہلا میچ کھیلنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…