منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

بھکار ی بھی کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے چندہ دینے لگے

datetime 21  جنوری‬‮  2015 |

نئی دہلی۔۔۔۔۔ دہلی کی سابق حکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ انھیں انتخابی مہم کے لیے دہلی کے بھکاری بھی چندہ دے رہے ہیں۔اروند کیجریوال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ ٹریفک سگنل پر انھیں ایک بھکاری نے پانچ روپے دیے۔’بھکاری نے کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے۔ ہم غریبوں کو صرف آپ سے ہی امید ہے۔‘اروند کیجریوال کے مطابق اس واقعے کے بعد وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے اور بھکاری کے دیے ہوئے پانچ روپے اب بھی ان کی جیب میں موجود ہیں۔دوسری جانب اروند کیجریوال منگل انتخابات میں حصہ لینے لیے اپنے کاغداتِ نامزدگی جمع نہیں کرا سکے اور اب بدھ کو اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔وہ منگل کو اپنے لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرا سکے تھے۔
انتخابات مہم کے سلسلے میں کانگریس کے رہنما اجے ماکن نے اروند کیجریوال کی کھلی بحث کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کرن بیدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں بحث کے لیے تیار ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…