پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مسلسل تین دن تک کیفے میں گیم کھیلنے والا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے۔۔۔۔۔ تائیوان کے جنوبی جزیرے میں واقع شہر کاؤزینگ میں ایک 32 سالہ شخص مسلسل تین دن تک کیفے میں گیم کھیلنے کے دوران ہلاک ہوگیا، جو اس جزیرے پر آن لائن گیم کھیلنے کے دوران دوسری ہلاکت ہے۔سی این این کے مطابق 32 سالہ شص جس کا نام شیہہ (Hsieh) معلوم ہوا ہے، 6 جنوری کو کیفے میں داخل ہوا، وہ تین دن تک لگاتار آن لائن گیم کھیلتا رہا اور 8 جنوری کو اپنی کرسی پر بے حس و حرکت پایا گیا۔کیفے میں موجود دیگر لوگوں نے خیال کیا کہ شاید وہ سو رہا ہے تاہم بعد میں کیفے کے ایک ملازم نے بتایا کہ وہ سانس نہیں لے رہا، جس کے بعد اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص کافی عرصہ سے بیروزگار تھا اور انٹرنیٹ کیفے ہی وہ واحد جگہ تھی، جہاں وہ جاسکتا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق شیہہ (Hsieh) کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی، جسے لگاتار لمبے عرصے تک کمپیوٹر گیم کھیلنے کے باعث ‘اچانک موت’ سے تشبیہ دی گئی ہے۔کیفے کے ایک ملازم کے مطابق شہیہ (Hsieh) یہاں باقاعدگی سے آتا تھا اور مسلسل کافی دن تک کھیلتا رہتا تھا اور جب وہ تھک جاتا تو اپنی ٹیبل پر ہی سر جھکا کر کچھ دیر کے لیے سو جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ابتداء4 میں اس کی حالت کے بارے میں اندازہ نہیں ہوسکا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ موت کے وقت شیہہ کون سا گیم کھیل رہا تھا۔واضح رہے کہ شہیہ (Hsieh) کی وفات رواں سال تائیوان میں آن لائن گیم کھیلنے کے دوران دوسری موت ہے، جہاں یکم جنوری کو نیو تائی پے سٹی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں 38 سالہ شخص مردہ پایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں کیسوں میں کیفے میں موجود دیگر افراد کو اْس وقت تک واقعے کا علم نہ ہوسکا جب تک کیفے کی ٹیبلز کو تفتیش کے لیے گھیرے میں نہ لے لیا گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…