پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نیپال کی پارلیمنٹ میں کرسیاں چل گئیں،4 افراد زخمی

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو۔۔۔۔۔نیپال کی پارلیمنٹ میں نئے آئین کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے حکومتی ارکان پر کرسیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کھٹمنڈو میں حکومت کی تشکیل، انتخابی نظام، عدلیہ اور وفاق کی ساخت کے از سر نو تعین کے لئے قانون سازی کا عمل جاری تھا کہ اسپیکر نے حکومتی رکن کو اس حوالے سے مسودہ قانون پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ پہلے انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر انہوں نے حکومتی ارکان پر کرسیوں ، مائیکرو فون اور دیگر سامان سے ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں 4 ارکان زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد اپوزیشن جماعت کے اتحاد نے ملک بھر میں عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…