پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لڑکے نے برقع پہن کر کیا معرکہ سر کیا،کلک کر کے جانیے

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ پٹرول کا بحران اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا پر اس بحران میں گھرے پاکستانی شہری جس طرح اپنی حس ظرافت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بھی کمال ہے۔ شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نہ صرف حکومت کو کھری کھری سنائیں بلکہ خوب جگتیں بھی کسیں۔ ایک برقعہ پوش نوجوان نے برقعہ پہن کر پٹرول حاصل کرنے کی تصاویر فیس بْک پر پوسٹ کر دیں۔ کئی افراد نوجوان کی ہمت اور طریقہ پر خوب داد دیتے رہے۔ کئی نے اس طریقہ پر عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ شہری فیس بْک پر ایک دوسرے سے پوچھتے رہے پٹرول کہاں سے مل رہا ہے؟۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ عمرہ ادا کرنے والے بھائیوں سے گزارش ہے واپسی پر ا ب زم زم کے ساتھ ایک گیلن پٹرول بھی لیتے ا ئیں۔ پٹرول کی بوتل اور اس کی حفاظت کیلئے مسلح گارڈ۔ ایک مزے کا کارٹون سارا دن گردش کرتا رہا جس کا کیپشن تھا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پٹرول کے بحران سے تنگ ا ئے ایک شہری نے شعر لگایا کہ ”دور جمہور ہے دیس میں ا?گیا، بجلی پٹرول کو ا سماں کھا گیا”۔ ایک کارٹون میں وزیر تیل وزیراعظم کو کاندھوں پر اٹھائے بھاگتے دکھائی دئیے کیونکہ پروٹوکول کی گاڑیوں میں پٹرول نہیں تھا۔ ایک من چلے نے غالب سے معذرت کے ساتھ کچھ یوں سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا، “بدل کر ڈرائیور کا ہم بھیس غالب، تماشائے پٹرول پمپس دیکھتے ہیں”۔ اس موقع پر گدھا چھایا رہا۔ شہری گدھے کی تصویر کو مختلف جملوں کے ساتھ شئیر کرکے اپنی بھڑاس نکالتے رہے۔ گدھے پر سوار پٹرول ڈلوانے والے ایک شہری کی تصویر اگرچہ پاکستان کی نہیں تھی لیکن پاکستان کی موجودہ صورتحال پر پوری اترتی تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…