پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عالمی معیشت کی ترقی کے اندازوں میں کمی،چین سب سے زیادہ متاثر

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یورپ میں اقتصادی بحالی کا عمل جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باوجود 2015 اور 2016 میں عالمی معیشت کی بڑھوتری کے اندازوں میں کمی کر دی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں رواں برس ترقی کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی جو ادارے کے گذشتہ برس اکتوبر میں پیش کیے اندازوں سے اعشاریہ تین فیصد کم ہے۔ادارے نے 2016 میں تین اعشاریہ سات فیصد کی شرح سے عالمی معاشی ترقی کا اندازہ لگایا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ منفی عناصر بشمول کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے دنیا کے کئی ممالک پر پڑنے والے اثرات مثبت نہیں ہوں گے۔ادارے کے مطابق کم سرمایہ کاری کی وجہ سے آنے والے کئی برسوں میں متعدد ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی ترقی کی شرح بھی کم رہے گی۔رپورٹ میں یورپ میں اقتصادی بحالی کا عمل جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ رواں برس یورو استعمال کرنے والے ممالک میں شرحِ ترقی ایک اعشاریہ دو فیصد اور آنے والے برس میں ایک اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ برس چین کی شرحِ ترقی کم ہو کر چھ اعشاریہ تین فیصد پر آ سکتی ہے۔ادارے کے مرکزی ماہرِ اقتصادیات اولیویئر بلینچارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس بارے میں پریقین ہے کہ چین میں شرحِ نمو میں کمی درجہ بہ درجہ آ رہی ہے۔چین میں مجموعی ترقی کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد کے اندازوں سے اعشاریہ ایک فیصد بہتر رہی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق چینی معیشت کی شرحِ نمو میں کمی کا اثر ایشیا کی ابھرنے والی معیشتوں پر پڑ سکتا ہے۔

ادھر چین میں حکام کے مطابق ملکی معیشت نے گذشتہ برس سات اعشاریہ چار فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جو کہ گذشتہ 24 برس میں سب سے کم شرح ہے۔یہ 15 برس میں پہلا موقع ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے لیے ترقی کی شرح کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
2014 کے لیے یہ ہدف سات اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا تھا جو 2013 کے مقابلے میں پہلے ہی اعشاریہ دو فیصد کم تھا۔تاہم اقتصادی ترقی میں سست روی کے باوجود ملک کی مجموعی ترقی کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد کے اندازوں سے اعشاریہ ایک فیصد بہتر رہی ہے۔ہانگ کانگ شنگھائی بینک کے ایشیائی اقتصادی ترقی کے شعبے کے سربراہ فریڈرک نیومین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آخری چوتھائی میں سات اعشاریہ تین کی شرح سے ترقی گذشتہ دہائی کے مقابلے میں شاندار نہیں لیکن اب بھی یہ دنیا میں ترقی کی تیز ترین شرحوں میں سے ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…